ہفتہ, جون 13, 2026
ہوماہم خبریںایسا بجٹ مرتب کریں گے جو صوبے کے روشن مستقبل پائیدار ترقی...

ایسا بجٹ مرتب کریں گے جو صوبے کے روشن مستقبل پائیدار ترقی اور عوامی توقعات کی حقیقی ترجمانی کرے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ صوبائی بجٹ کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہفتہ کو چیف منسٹر سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن )، پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی تیاری، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا شرکاء نے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، مواصلات، توانائی، بلدیاتی خدمات اور بنیادی انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ضروریات کے حوالے سے اپنی آراء اور سفارشات پیش کیں ۔ وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ایک ایسا متوازن، حقیقت پسندانہ اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لیے پر عزم ہے، جو بلوچستان کے عوام کی ضروریات، ترقیاتی تقاضوں اور معاشی حقائق سے ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ سازی کے عمل میں تمام سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی نمائندوں کی آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی مثبت تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سماجی شعبوں کی مضبوطی کو خصوصی ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی توجہ ایسے ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے جو براہ راست عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں اور صوبے کی معاشی و سماجی ترقی میں موئے تر کردار ادا کریں ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ، دور افتادہ اور افتادہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور متوازن علاقائی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صوبے کے تمام اضلاع یکساں ترقی کے ثمرات سے کا اعادہ کیا کہ مستفید ہو سکیں ۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعاد ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب اور تکمیل میں شفافیت، معیار، جوابدہی اور عوامی ضرورت کو بنیادی اصول بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور ترقیاتی عمل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے حصول کے لیے اجتماعی دانش، سیاسی ہم آہنگی اور وسیع تر مشاورت ناگزیر ہے، ، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ایسا بجٹ مرتب کرے گی جو صوبے کے روشن مستقبل ، پائیدار ترقی اور عوامی توقعات کی حقیقی ترجمانی کرے۔ اجلاس کے شرکاء نے بجٹ سازی کے عمل میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور مشاورتی عمل کو فروغ دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنے بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے