ہفتہ, جون 13, 2026
ہوماہم خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ایران تاریخی امن معاہدے کو حتمی...

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ایران تاریخی امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، شہباز شریف

امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ

زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہےامکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گےآئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

وزہر اعظم نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں مسلسل تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں دونوں ممالک کا عزم اور سفارتی کاوشیں اس پیش رفت میں اہم ثابت ہوئی ہیں۔یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے