منگل, فروری 10, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیرِخزانہ محمداورنگزیب سے ایرانی ہم منصب علی مدنی زادہ نے ملاقات کی، پاکستان اور ایران کے وزرائے خزانہ کی ملاقات دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی۔

فریقین نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تجارتی رکاوٹیں دور کرنےاور سہولتیں بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایران کی جانب سےپاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی ہوئی۔

وزات خزانہ کے مطابق پاکستان نے ایرانی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ ایرانی وزیرخزانہ علی مدنی زادہ نے وزیرخزانہ  محمد اورنگزیب کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے بھی ایرانی ہم منصب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے