پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نہیں ،صرف بانی پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان اس بات پر نظام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی، مطالبہ کیا کہ نظام براہ راست بانی پی ٹی آئی سے بات کرے۔
ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو باتیں تو اچھی کر رہے ہیں مگر جس ظلم کی طرف وہ اشارہ کر رہے ہیں وہ گورنر راج پیپلز پارٹی نے ہی لگا یا، اپنی سیاست بچانے کیلئے بلاول کو اب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتا ہوا ظلم نظرآیا، قوم ان ڈرامے بازیوں کیلئے تیار نہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ جو بلاول کہہ رہے ہیں اگر اُس پر یقین رکھتے ہیں تو اپنے گورنر سے کہہ دیں کہ پیچھے ہٹ جائیں، انکا وولٹیج پہلے ہی 440 سے 140 پر آگیا۔

