ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
ہوماہم خبریںپیٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب روپے سے تجاوز...

پیٹرولیم لیوی کی وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے تقریباً 4 ہزار 400 ارب روپے وصول کرلیے۔

اعداد و شمار کےمطابق وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب روپے زیادہ رہی،رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 676 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کےمطابق مالی سال 2022-23 میں 542 ارب، 2023-24 میں 960 ارب اور 2024-25 میں ایک ہزار 161 ارب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی، مالی سال 2025-26 میں یہ وصولی بڑھ کر ایک ہزار 567 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو مقررہ ہدف سے 99 ارب روپے زیادہ ہے۔

حکومتی تخمینے کےمطابق پانچ سال میں پیٹرولیم لیوی کی مجموعی وصولی 6 ہزار 76 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرول پر لیوی سمیت ٹیکس، ڈیوٹی اور مارجن کی مد میں 110 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 107 روپے 55 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں،حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا معاملہ اگلے بجٹ تک مؤخر کردیا ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!