جمعرات, اکتوبر 29, 2026
ہوماہم خبریںان کیلئے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال...

ان کیلئے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے، محسن نقوی جے یو آئی پر برس پڑے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی کو  آڑے ہاتھوں لے لیا،کہا کل مولانا نےکہا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، ان کے لیے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے، جب حکومت میں حصہ نہ ملے تو  ریاست پر تھوک دو۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نےکہا کہ ہمارا دورہ ایران دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھا،کل مولانا فضل الرحمان نے غلط کہا کہ ہم دفاعی معاہدے کے لیے ایران گئے تھے، موجودہ بحران سنبھالنے تہران گئے تھے، میں شوق سے نہیں جاتا، مجھے پی ایم نے ٹاسک دیا ہوا ہے جس وجہ سے جاتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جے یو آئی کافی دن سے بحث کر رہی تھی، ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا تھا،کل انہوں نے جب کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، انہوں نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی،کچھ چیزیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں۔

 محسن نقوی نےکہا کہ اب آپ کو ریاست سے نوکری اور پیسے نہیں ملنے۔ جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے احتجاج پر محسن نقوی نے کہا کامران صاحب آپ کو سننا پڑےگا، انہوں نے اسلام کو کاروبار بنا رکھا ہے، یہ ہر اس چیز کے لیے اسلام کو استعمال کرتے جس میں ان کا ذاتی فائدہ ہو، یہی لوگ آکر کہتے تھےگورنر راج لگائیں ہماری جان چھڑائیں ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!