اتوار, اگست 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںدکی: کلی بختیار خان میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ،...

دکی: کلی بختیار خان میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 3 بھائی جاں بحق، 1 شخص زخمی

دکی: کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گاڑی گزرنے کے دوران آئی ای ڈی (آئی ای ڈی) دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اپنی گاڑی میں زمین داری کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔

ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ (پسران سلطان) شامل ہیں، جبکہ زخمی کی شناخت عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!