مستونگ: کھڈکوچہ سے 24 جولائی کو اغوا ہونے والے جان محمد اور سجاد علی بحفاظت بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچ گئے
اغوا کاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے ورثا سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا
مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے وفد کے ہمراہ جان محمد اور سجاد علی کے گھر جا کر ملاقات کی
کاشف حیدری نے جان محمد اور سجاد علی کی بحفاظت رہائی پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی
دونوں کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ سمیت اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

