متحدہ مدارس کونسل نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے بیان کو ان کی جماعت کا سیاسی موقف قرار دے دیا۔
ایک بیان میں متحدہ مدارس کونسل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا موقف ان کی جماعت کا ذاتی و سیاسی مؤقف ہے۔
ترجمان میر آصف اکبر قادری کا کہنا تھا کہ متحدہ مدارس کونسل مولانا فضل الرحمان کے بیان کی نمائندگی نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو اور باعثِ فخر ہیں، شہدا کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی بیانیہ ناقابلِ قبول ہے۔
متحدہ مدارس کونسل کے ترجمان نے کہا کہ مدارس، مساجد، علما اور طلبا کا ریاست مخالف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ مدارس، مساجد اور علما کا نام سیاسی مہم میں استعمال کرنا ناانصافی ہے۔

