منگل, جولائی 21, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کا امریکی ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کا امریکی ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاع کے نظاموں پر جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران  اردن میں ایک امریکی ایف 15 طیارے کو اس کے ہینگر میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک میزائل دفاعی ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران ایران متعدد مرتبہ اردن میں مختلف مقامات پر حملے کر چکا ہے۔

ایران کے پاسدارن انقلاب نے بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بحرینی حکام نے تا حال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بھی آزادانہ طور پر اس اطلاع کی تصدیق نہیں کر سکا۔

قبل ازیں پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران خطے میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوج کے تقریباً 100 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!