منگل, جولائی 21, 2026
ہوماہم خبریںآزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے...

آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں: بلاول

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف اور شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی پابندی ہے، تجویز  ہے کہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے اور سچ کو سامنے لایا جائے، آزاد کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، یہ اتنے ہی صاف اور شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں۔

ایک بار پھر وزیر دفاع کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا خواجہ آصف سینئر سیاستدان ہیں، وفاقی وزیر کا کشمیری عوام سے متعلق رویہ، بیانات اور تبصرے شرمناک تھے، اہم عہدے کے مطابق لہجہ،گفتگو اوربیان دینا چاہیے، وفاقی وزیر اپنا بیان واپس لےکرکشمیریوں سے معافی مانگیں یا وزارت چھوڑ کراپنی بات پرقائم رہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے  اچھا تاثر نہیں گیا، امید ہے مولانا صاحب اپنے بیان پرغورکریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!