اتوار, جولائی 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوکلا ایکشن کمیٹی کا عدالتی چھٹیوں کے بعد وکلا تحریک چلانے کا...

وکلا ایکشن کمیٹی کا عدالتی چھٹیوں کے بعد وکلا تحریک چلانے کا اعلان

وکلا ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے پریس کانفرنس میں علی احمد کرد کی سربراہی میں وکلا تحریک چلانے کی قرارداد منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔

حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی تعطیلات کے بعد وکلا تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ وکلا نے قرارداد کا متن بھی میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ ججز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار خوفناک حد تک تباہ کن ہے اور ججز کا انٹرویو ایک مذاق بن چکا ہے۔

علی احمد کرد نے کہا کہ ساتھیوں کے اصرار پر بادلِ نخواستہ تحریک کی سربراہی قبول کی، اب معاملہ صرف 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم تک محدود نہیں رہا، بلکہ لوگوں کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام کی نظریں پاکستان کے وکلا پر ہیں، اس تحریک میں عوام کو بھی شامل کیا جائے گا، پہلا عوامی جلسہ خیبرپختونخوا میں ہوگا، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دعوت پر لندن میں بھی پروگرام کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!