کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم میں سانحۂ زیارت کے شہداء کی نمازِ جنازہ ہزاروں افراد کی موجودگی میں انتہائی رنج و غم کے ماحول میں ادا کی گئی۔
کوئٹہ: نمازِ جنازہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت کی۔
کوئٹہ: مختلف سیاسی، سماجی، قبائلی، مذہبی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کوئٹہ: شرکاء نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
کوئٹہ: شہداء کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور وطن کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
کوئٹہ: نمازِ جنازہ سوگوار ماحول میں ادا کی گئی، جہاں فضا غمزدہ تھی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آ رہی تھی۔

