اتوار, جولائی 19, 2026
ہوماہم خبریںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے سے شہری پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے سے شہری پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے شہریوں کو  پریشان اور مزید مہنگائی کے خوف میں مبتلا کر دیا۔

شہریوں نے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کرایہ اور کھانے پینے کی اشیاء سب مہنگی ہوں گی جس سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام مزید اخراجات کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مسافروں کو ٹکٹوں کی بڑھتی قیمتوں نے تنگ کر رکھا ہے۔

بس کنڈکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کرایوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے، ڈیزل31 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!