اتوار, جولائی 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت کا پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

معاون وزیر اعلی بلوچستان  شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی ہے، پولیس شہداء کے مالی معاونتی پیکیج پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیاہے۔

بی ایس 1 سے 16 تک پولیس شہداء کا نقد معاوضہ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے، موجودہ ایک کروڑ روپے معاوضہ بڑھانے کی سفارش سمری میں شامل کی گئی ہے، کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے لیے پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی 11 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!