منگل, جون 2, 2026
ہوماہم خبریںآئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث ترقیاتی بجٹ بری طرح...

آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث ترقیاتی بجٹ بری طرح متاثر؛ ایک ہزار ارب روپے میں سے صرف 528 ارب روپے ہی خرچ کیے جا سکیں گے

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ملکی ترقیاتی بجٹ متاثر؛ فنڈز کے استعمال میں بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی سخت پابندیوں کے باعث ترقیاتی بجٹ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کیونکہ اب تک ترقیاتی فنڈز کے لیے مختص ایک ہزار ارب روپے میں سے صرف 528ارب روپے ہی استعمال کیے جا سکے ہیں۔ 

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پیر کے روز اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے سامنے پیش کیے جانے والے ورکنگ پیپر کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں 1000 ارب روپے مختص کیے تھے، جس میں سے وزارتوں، ڈویژنوں اور انتظامی اداروں نے جولائی 2025 سے 25مئی 2026تک 528ارب روپے استعمال کیے۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، سرمایہ کاری جی ڈی پی کی 2.6 فیصد سےکم ہو کر 0.6 فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار ارب کے منصوبوں کے پی سی ون پر کام ہورہا ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کرنےکےلیے 10 ہزار ارب درکار ہیں جب کہ مالی سال 2018 کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے صوبے امیر ہوگئے ہیں کیونکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ بڑھا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آئندہ مالی سال کےلیے وزارتوں نے منصوبوں کے لیے 3 ہزار ارب روپے مانگے تھے تاہم وفاقی ترقیاتی پروگرام 2018 کی ایک ہزار ارب روپے کی سطح پر کھڑا ہے، اس صورتحال میں صرف منتخب منصوبوں پر کام کیا جا سکے گا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے