Friday, April 17, 2026
Homeاہم خبریںبروہی زبان کے ادیب، محقق اور 40 سے زائد کتابوں کے مصنف...

بروہی زبان کے ادیب، محقق اور 40 سے زائد کتابوں کے مصنف جوہر 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف ادیب، محقق اور 40 سے زائد کتابوں کے مصنف جوہر بروہی میہڑ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 75 برس تھی۔

ادیب اور شاعر جوہر بروہی کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال صبح فجر کی نماز کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب ہوا۔

انہوں نے سندھی میں 16، براہوی میں 24 اور اردو زبان میں 3 کتابیں تصنیف کیں۔

جوہر بروہی نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے رسالے سمیت کئی شعراء کے کلام کا براہوی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

’سیرت النبیؐ‘ کی تصنیف پر انہیں صدارتی ایوارڈ، شاہ لطیف ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے