بدھ, جون 25, 2025
ہومبلوچستانترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا سربراہ بی این پی کے بیان...

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا سربراہ بی این پی کے بیان پر ردعمل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج آئینی و قانونی حق ہے لیکن اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ144نافذ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی احتجاج کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت مانگے بی این پی مینگل کی ہڑتال کی کال پر عوام نے جوردعمل دیا وہ نوشتہ دیوار ہے خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ جب ریاست مخالف عناصر پر ہاتھ ڈالا جائے تو عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ریاست ہر فرد کی یکساں عزت نفس کی محافظ ہے، شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت قبول نہیں، ریاست اپنی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا، قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے