بدھ, مارچ 4, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںحماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ دور...

حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دیگا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔

نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے میں چھ افراد شہید ہوئے تھے، حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا میں شامل نہیں تھا، شہید ہونے والوں میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون بھی شامل تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے