جمعرات, نومبر 19, 2026
ہوماہم خبریںاسلام آباد سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

اسلام آباد سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 کے مکان سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ہوئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ  گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ نہیں ملا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرکے مکان سیل کر دیا گیا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!