ہفتہ, نومبر 14, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان میں پیٹرول پر تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی وصولی کا...

پاکستان میں پیٹرول پر تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی وصولی کا انکشاف

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مالی سال کی ابتدائی سہ ماہی کے دوران پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی سامنے آئی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے  ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگائی، کم آمدن اور بھاری بجلی بلز کے ستائے شہریوں کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں بھی بھاری مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی(یعنی جولائی سے ستمبر 2026) کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے۔

دستاویزات میں درج اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ ملکی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہونے والی وصولیوں کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع  کیے ہیں۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں  مجموعی طور پر 1.676 ٹریلین روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قومی خزانے میں خطیر رقم جمع کی جا رہی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہےا ور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کچھ ادوار بھی ہو چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!