ہفتہ, نومبر 14, 2026
ہوماہم خبریںوفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کیلئے تیاری مکمل...

وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کیلئے تیاری مکمل کر لی

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

وفاقی حکومت نے آئینی اورقانونی مشاورت مکمل کرلی،سیاسی جماعتوں کی مطلوبہ حمایت نہ ملنےکی صورت میں معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لےجانے کی تجویز زیر غور ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق وزارت قانون، وزارت پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل نے ریفرنڈم کے طریقہ کار اور آئینی پہلوؤں پر مشاورت مکمل کرلی ہے، ریفرنڈم کے لیے آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت طریقہ کاراپنانےکی تجویز دی گئی ہے،جس کے تحت وزیراعظم قومی اہمیت کےمعاملے پر پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت نہ ملنے پر ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جاسکتا ہے،نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی جاری ہے، ریفرنڈم کی آئینی و قانونی حیثیت کے تعین کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق ملک میں 10 سے 12 صوبے بنانےکی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت پنجاب کو چار جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دو، دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں نئےصوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد بھی جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے،مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع سینیٹ انتخابات سے قبل اس معاملے پر پیش رفت ضروری قرار دی جارہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!