پیر, اکتوبر 5, 2026
ہوماہم خبریںپی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی...

پی ٹی آئی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھادیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اگر نتیجہ خیز بھی ہوتے تو احترام کی کیا ضمانت ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر سڑکوں پر اسلحہ بردار آئے ہوئے ہیں اور‏ دلیرلیڈربم پروف بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں میں چوہوں کی طرح چھپے ہوئے ہیں، ‏عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل کا استعمال، اسلحہ بردارجلوس۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر دلیر ہو، دو نمبر مال کھاؤ نہ ہو تو وہ ورکر کے ساتھ شانہ بہ شانہ ہوتا ہے، ‏عدالت کے حکم اور شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات اگر نتیجہ خیز بھی ہوتے بھی تو احترام کی کیا ضمانت ہے؟ ‏نیشنل ایکشن پلان جس پر سب کا اتفاق اور احترام اس پر پی ٹی آئی راضی نہیں، افغانستان سے ڈرون حملہ ہو یا دہشتگردی، مزاحمت نہ مذمت،  فوج، پیرا ملٹری یا پولیس کی شہادتوں پر نہ مزاحمت نہ مذمت، ‏کہتے تھے حملہ سومنات پر ہوگا یہ اسلام آباد ہے، یہ غزنی سے تو باہر نکلیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!