نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زرداری و شریف خاندانوں کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اب جماعتِ اسلامی ہی عوام کے لیے بہترین چوائس ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپسی پر امیرِ جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کریں، پیٹرول پر لیوی ٹیکس ختم کر کے عوام کو ریلیف دیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک کا اصل بحران نظام کی ناکامی ہے۔

