امریکا ایران کشیدگی اورخطے کی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا مجموعی برآمدی حجم 32 ارب ڈالر سےکم ہو کر 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گیا،اعداد وشمار کےمطابق چاول کی برآمدات میں سب سےزیادہ ایک ارب 2 کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی، جبکہ ٹیکسٹائل، چینی اوردیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔
اس کےعلاوہ خلیجی ممالک کو برآمدات میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،وسطی ایشیا اور افغانستان کے لیے برآمدات میں 59 فیصد تک کمی سامنے آئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث تجارت اور ترسیل کے اخراجات متاثر ہوئے ہیں،توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کی حکومتی کوششیں جاری ہیں۔

