بدھ, ستمبر 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسریاب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

سریاب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: سریاب کے علاقے خلجی کالونی، علی زئی اسٹریٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد عباس ولد نامدار خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ شہید پولیس اہلکار کا تعلق بڑیچ قوم سے تھا اور وہ خلجی کالونی کے رہائشی تھے۔

واقعے کے بعد پولیس حکام نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

دریں اثنا، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار محمد عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر سمیت اعلیٰ و سینئر پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی، جبکہ پولیس حکام نے شہید اہلکار کی خدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!