بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے پہاڑی علاقے آڑینجی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وڈھ کے علاقے آڑینجی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کردی ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور جاں بحق افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق بھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

