جمعرات, اگست 20, 2026
ہوماہم خبریںحب پمپنگ اسٹیشن سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

حب پمپنگ اسٹیشن سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قائم حب پمپنگ اسٹیشن سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن سے لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھوں پیچھے کر کے رسی کی مدد سے پیروں کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی مزید کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے تشدد اور دیگر وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ منگھوپیر تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات اور لواحقین کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!