صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے وفاق و صوبائی حکومت میں مؤثر روابط ضروری قرار دیئے ہیں، کہا پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدار ہے۔
اسلام آباد میں صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کرکے صوبے کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے کہا بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی دہشتگردوں کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔

