کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل نے مستونگ میں دہشت گرد حملے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ان کے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت جبکہ ایڈیشنل سیشن جج کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
کوئٹہ: بار کونسل نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ نہ صرف عدلیہ بلکہ قانون کی حکمرانی اور نظامِ انصاف پر بھی حملہ ہے، آئینی و قانونی فرائض انجام دینے والے ججز کو نشانہ بنانا ناقابلِ برداشت دہشت گردی ہے۔
کوئٹہ: بیان میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کا اظہار کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل نے عدلیہ سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کے خلاف پورے صوبے میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
کوئٹہ: وکلاء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں اور انتہائی ہنگامی نوعیت کے مقدمات کے علاوہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔
کوئٹہ: بار کونسل نے حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ججز، وکلاء، عدالتی عملے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری، مؤثر اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ: بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے، حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ وکلاء برادری دہشت گردی کے خلاف اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے متحد رہے گی۔

