جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ جوہرہ معاہدہ ابراہم اکارڈ زمیں شمولیت کیساتھ...

ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ جوہرہ معاہدہ ابراہم اکارڈ زمیں شمولیت کیساتھ مشروط کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ جلد منظور کرلیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب کا جوہری پروگرام صرف بجلی کی پیداوار اور دیگر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، ہتھیار بنانے کے لیے نہیں۔

امریکی صدر کے مطابق معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جب سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پُرامن جوہری پروگراموں کی مخالفت نہیں کرتا، تاہم ایسے پروگراموں میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہونی چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!