جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںفارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی...

فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے، شرجیل میمن کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے  کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے۔

 شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیری عوام جعلی نمائندگی کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں ، آئندہ بھی مسترد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  فارم 47 کی پیداوار جماعت آج کشمیر میں سیاسی ہمدردیاں سمیٹنے نکلی ہے، جو جماعت اپنے صوبے کے عوام کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھے اسے کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لاکھوں شہری بہتر علاج اور طبی سہولیات کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کا رخ کرتے ہیں، دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!