ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت نےملک میں کفایت شعاری اقدامات دوبارہ نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی ہدایت پرسرکاری اخراجات مزید محدود کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیرغور ہیں،جن میں ورک فرام ہوم پالیسی دوبارہ متعارف کرانے،سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر مزید پابندیاں عائد کرنے،سرکاری اداروں کے ایندھن کےکوٹےمیں کمی اور غیرضروری سرکاری دوروں و اخراجات محدود کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ متعلقہ وزارتیں ان اقدامات پرعملدرآمد کے طریقہ کارکو حتمی شکل دے رہی ہیں،جبکہ رواں یا آئندہ ہفتے نئی ہدایات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کےمطابق منظوری کے بعد کفایت شعاری اقدامات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا، جبکہ مارکیٹوں اور بازاروں میں بعض کفایت شعاری اقدامات پہلے ہی نافذ العمل ہیں۔

