قلعہ عبداللہ: ضلع قلعہ عبداللہ کے بازار میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں عبداللہ ولد اللہ نظر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین بھائی نصیب اللہ، احسان اللہ اور نعمت اللہ ولد خدائے شدید زخمی ہوئے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

