پیر, جولائی 20, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ: قومی شاہراہ پر محکمہ تعلیم کی بس پر فائرنگ، 4 افراد...

مستونگ: قومی شاہراہ پر محکمہ تعلیم کی بس پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

مستونگ: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گروہ میں مسلح افراد نے محکمہ تعلیم بلوچستان کی کوسٹر بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ظہور احمد، عبد الستار، نصیر حسین اور تنویر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم ہے۔

انتظامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی کوسٹر بس کوئٹہ سے پنجگور جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!