جمعہ, جولائی 17, 2026
ہوماہم خبریںسابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

پلندری:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور حال ہی میں استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنے والے سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فائرنگ کے سبب قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان قافلے کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راؤلاکوٹ جا رہے تھے۔ 

فائرنگ سے جاں بحق سیکیورٹی گارڈ سردار آصف یوسف کا تعلق کو ٹیڑہ گوراہ پلندری سے تھا، سردار آصف یوسف کچھ عرصے قبل ہی وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے ریٹائرڈ ہوئے اور سردار تنویر الیاس کی پرسنل سیکیورٹی پر مامور تھے جو کہ سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!