ہفتہ, جون 20, 2026
ہوماہم خبریںٹیکس گزار اور افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس...

ٹیکس گزار اور افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس سسٹم اس کی جگہ لے گا: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس سسٹم اس کی جگہ لے گا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ سے متعلق اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور خطے میں جنگ کے بادل چھٹ گئے جس کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نےجنگ رکوا کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےگزشتہ بجٹ میں ہی سمت واضح کردی جس کےباعث معاشی استحکام آیا، ہماری صنعتیں رواں دواں ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہے، ہمارا برآمدی شعبہ بہتری دکھا رہا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی ہیں، ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس سسٹم اس کی جگہ لے گا، ایف بی آر کی کارکردگی کےبارے میں تنقید کی گئی اور مثبت تنقید خوش آئند ہے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے