ہفتہ, مئی 16, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںتربت: آبسر ریسرچ فارم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، لیڈی...

تربت: آبسر ریسرچ فارم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل شکیلہ جاں بحق، شوہر اور کمسن بچہ زخمی

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لیڈی کانسٹیبل شکیلہ اپنے شوہر سُنیل جان اور کمسن بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر جارہی تھیں کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور بچہ زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے