بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںکابل ہندوتوا کی جنگ لڑ رہا ہے، بات نہیں مانیں گے تو...

کابل ہندوتوا کی جنگ لڑ رہا ہے، بات نہیں مانیں گے تو کھلی جنگ ہوگی،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کہا دہشتگردوں کی پشت پناہی نہ کریں، اگربات نہیں مانیں گے تو کھلی جنگ ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کابل ہمارے خلاف ہندوتواکی جنگ لڑ رہا ہے، اس وقت دلی اورکابل میں کوئی تفریق نہیں ، اگروہ تیار نہیں توکابل کےساتھ وہی کریں گےجو دلی کے ساتھ کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے3ممالک کے ذریعے دیانتداری سے کوشش کی، 19،19 گھنٹے کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کی،دہشتگردی کےدوران بھی بات جاری رکھی، ہم نے افغانستان سے بات کرکے دیکھی ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ بھارت اب ہمارے ساتھ براہ نہیں لڑے گا، اب افغانستان کےذریعے لڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کابل حکومت پاکستان کو ضمانت دینے کیلئے تیار نہیں ہے، کابل حکومت اس وقت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےمعاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہیں، پہلے کے پی حکومت کا تعاون حاصل نہیں تھا۔ سارے ایک پیج پر ہیں،دہشتگردی ختم ہونی چاہیے۔

وزیردفاع نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، دہشتگردی کو صوبائی مسئلہ نہ بنائیں یہ قومی مسئلہ ہے، معرکہ حق کی تقریب میں انہیں مدعو کیا گیا کوئی نہیں آیا، پاکستان کی بجائے ہم یہاں سیاسی فائدے کے لیے صوبے کی بات کرتے ہیں۔ تمام صوبوں میں پاک فوج کے جوان پاکستان کیلئے شہادتیں دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے معاملے پر قومی اسمبلی میں باضابطہ بحث کی جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لیے جو کمٹمنٹ ہوئی تھی اس پر عمل نہیں ہوا، تمام صوبوں نے اتفاق کیا تھا کہ فنڈز میں کنٹری بیوشن کریں گے، وفاقی کی ذمہ داری جزوی ہے ، مسئلہ کا حل ضروری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے