بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریں70 ہزار پاکستانی عازمین حج کا معاملہ‘ وزیراعظم کی تین رکنی کمیٹی...

70 ہزار پاکستانی عازمین حج کا معاملہ‘ وزیراعظم کی تین رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد:70 ہزار پاکستانی عازمین حج کے معاملہ پر وزیراعظم کی تین رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے،تین رکنی کمیٹی نے وزارت مذہبی امور سے ابتدا کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن کی طلبی کی گئی اوراس معاملے پر بریفنگ اور موقف لیا گیا، اگلے مرحلے میں نجی ٹورز آپریٹرز سے پوچھ گچھ کی جائیگی، ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے معاملے کو نجی ٹورز آپریٹرز پر ڈال دیا، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نجی حج اپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12 ہزار 500 کی بکنگ کرائی گئی، نجی حج آپریٹرز کی وجہ سے 77 ہزار عازمین حج سے محروم ہوسکتے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی تھی،پرائیویٹ حج آپریٹرز،سعودی وزارت، پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا،حکومت نے ٹور آپریٹرز کو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولیات سے متعلق بکنگ کی ڈیڈ لائن 14 فروری رکھی تھی۔سعودی پالیسی پر عمل کیوں نہیں ہوا؟کمیٹی 3 روز میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔وزارت کے موقف کے بعد نجی ٹورز آپریٹرز سے استفسار کیا جائے گا، نجی ٹورز آپریٹرز درخواستوں کی تاخیر سے اجازت دینے پر وزارت پر نالاں ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے