ہفتہ, اگست 29, 2026
ہوماہم خبریںبھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، بھارتی یکطرفہ اقدامات امن کیلیے...

بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، بھارتی یکطرفہ اقدامات امن کیلیے خطرہ ہیں: پاکستانی سفیر

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف جریدے نیوز ویک میں شائع اپنے مضمون میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا۔ 

رضوان سعید شیخ نے امریکا میں متعین بھارتی سفیر کے یکم اگست 2026 کو شائع ہونے والے مضمون میں عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی ساخت، تاریخ، مقصد اور افادیت کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

پاکستانی سفیر کے مطابق سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی پاسداری دونوں فریقوں پر لازم ہے اور اس میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے یکطرفہ طور پر بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر، نافذ العمل اور قانونی طور پر دونوں فریقوں پر لاگو ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق اس پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، تاہم معاہدے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات منسوخ کرکے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!