جمعرات, اگست 13, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسوراب واقعہ افسوسناک، مزید کتنے ہیلی کاپٹر، چیک پوسٹیں اور طاقت درکار...

سوراب واقعہ افسوسناک، مزید کتنے ہیلی کاپٹر، چیک پوسٹیں اور طاقت درکار ہے؟ ثناء بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ثناء بلوچ نے سوراب کے المناک واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ایک لمحے کے لیے رک کر خود سے سوال کرنا چاہیے کہ آخر اپنے ہی شہریوں کے خلاف جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے استعمال کی نوبت کیوں آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے ہی لوگوں سے مسلسل دست و گریباں رہنے کے بجائے اعتماد کا رشتہ قائم کرے اور چیک پوسٹوں، بندوقوں اور نگرانی پر انحصار کم کرے۔ثناء بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سوراب واقعے کو کسی بیانیے کے ذریعے چھپانے کے بجائے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائے واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مشرقی پاکستان، شمالی آئرلینڈ، ویتنام، افغانستان اور سوویت یونین کے تجربات سے واضح ہوتا ہے کہ محض عسکری طاقت کسی سیاسی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ثناء بلوچ نے سوال اٹھایا کہ مزید کتنے ہیلی کاپٹر، کتنی چیک پوسٹیں اور کتنی طاقت درکار ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط ریاست وہ نہیں جو اپنے شہریوں کو زیر کرے، بلکہ مضبوط ریاست وہ ہے جس کے شہری اسے اپنا سمجھ کر اس کے ساتھ

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!