جمعرات, اگست 13, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسوراب میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری، تمام کاروبار اور...

سوراب میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری، تمام کاروبار اور ٹرانسپورٹ مکمل بند

13 اگست 2026، سوراب، بلوچستان: شہر گدر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی کال پر پورے بلوچستان کے ہمراہ سوراب میں بھی بی وائی سی سوراب زون کی جانب سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث شہر کے تمام چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر بند ہے اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ بی وائی سی سوراب زون نے شہر کے باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ظلم و بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں، تاکہ مقتولین کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!