سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف ساروان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ مجبوری کے تحت نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر اس ریاست کا حصہ بنے تھے، اس یقین کے ساتھ کہ اسلامی ریاست میں بلوچوں کی جان، مال اور عزت محفوظ ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ آج نہتے شہریوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت فعل ہے۔

