قلات: علاقے ریج سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس ذرائع
پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تلاشی کے دوران لاش کی جیب سے ایک کارڈ برآمد ہوا، جس پر نام دلاور غنی اور پتہ داؤد پلازہ، بلاک کیو، اسپنی روڈ، کوئٹہ درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

