ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیربریگیڈیئرجنرل محمد رضا نقدی نےکہا ہے کہ دشمن کی سرزمین تک حملوں کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کےسربراہ کے مشیربریگیڈیئرجنرل محمد رضا نقدی نے اپنے بیان میں کہا ایران ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان ملک میں تیارکررہا ہے،بیسلٹک میزائل بھی تیزی سے تیار کئے جارہے ہیں، جنگ کئی سال تک جاری رہی تو بھی بیلسٹک میزائل دشمن پر برستے رہیں گے
مزیدکہاکہ امریکا کےساتھ جنگ میں ایمان کی طاقت ہماری اصل کامیابی ہے،امریکی فوجی بجٹ ایران سےزیادہ ہے،پھر بھی وہ شکست سےدوچار ہوا،ہمیں دشمن کی سرزمین میں حملوں کےکے قابل ہونا چاہیے، فوج کو دشمن کی سرزمین پرحملےکیلئے جنگی صلاحیت بڑھانی چاہیے۔

