مستونگ کے علاقے کاریز عائشہ پڑنگ آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبدالمالک ولد دریخان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ ولی خان پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا

