کوئٹہ: سپیزند اور کولپور کے درمیان ریلوے ٹریک کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اور ریلوے عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
ریلوے حکام نے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، ٹریک کی بحالی تک بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکے گی۔

