ہفتہ, اگست 8, 2026
ہوماہم خبریںمکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے:...

مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

بلاول بھٹو نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے ستائش کا اظہار کیا اور کہا کہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!