ہفتہ, اگست 8, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریں8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شہداء کی...

8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں ہوں گی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں، دہشت گردی نے بلوچستان کے قیمتی اور باصلاحیت افراد کو ہم سے چھینا۔ سانحہ سول ہسپتال میں بلوچستان نے اپنے نامور وکلاء، صحافیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں سے محروم ہو کر ناقابلِ تلافی نقصان اٹھایا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ریاستی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت بلوچستان امن و استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رہے گی۔ سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!